مظفرگڑھ۔ 16 فروری (اے پی پی):مظفرگڑھ میں آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والی 3 بچیوں کے لواحقین کےلئے ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے امداد کا اعلان کردیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر کو موقع پر پہنچ کر متاثرہ خاندان کے ساتھ تعزیت کرنے اور واقعہ کی تفتیش کرنے کی ہدایت کی،
جس پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر ڈی ایس پی سٹی ریحان رسول کے ہمراہ موقع پہنچے اورافسوسناک واقعہ میں جاں بحق بچیوں کے والدین سے اظہار تعزیت کیا اور ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کی جانب سے کمسن بچیوں کے والدین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا۔