مظفرگڑھ۔ 24 دسمبر (اے پی پی):مظفرگڑھ میں اپنی کمسن بیٹی کے قاتل کو عمر قید کی سزاسنادی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کی بہترین تفتیش اور ٹھوس شواہد کے باعث تھانہ سٹی مظفرگڑھ کے مقدمہ نمبر662/23 بجرم 363/302 کے ملزم ارشد سلیم بھٹی جس نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کردیا تھا کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ نے عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
ملزم ارشد سلیم جو کہ جیل پولیس کا ملازم تھا نے اپنی بیٹی عنایہ بعمر 3 سال کوکچھ عرصہ قبل گندے نالے میں ڈبو کر قتل کر دیا تھا۔