مظفرگڑھ،بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد

72
مظفرگڑھ،بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد

مظفرگڑھ۔ 24 دسمبر (اے پی پی):مظفرگڑھ میں بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سپیشل برانچ کی اطلاع پر تھانہ فتح پور پولیس نے سپر مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے عمران نامی دکاندار سے 15 کارٹن غیر ملکی نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کر لئے۔

پولیس نے سگریٹ کسٹم حکام کے حوالے کر دیئے اور دوکاندار کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔