مظفرگڑھ،تیزرفتار مسافر وین کا ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم،4 افراد جاں بحق،13 زخمی

160
road accident
road accident

مظفرگڑھ۔ 14 دسمبر (اے پی پی):مظفرگڑھ میں تیزرفتار مسافر وین کا ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم میں 4 افراد جاں بحق،13 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ ادو سے ملتان جانے والی مسافر وین سنانواں کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراکر دوکان میں جا گھسی، حادثہ میں چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 13 مسافر زخمی ہوگئے۔پانچ زخمی مسافروں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

جاں بحق افراد میں 42 سالہ جاوید اقبال،45 سالہ غلام عباس،58 سالہ غلام شبیر اور 50 سالہ محمد عارف شامل ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو کوٹ ادو اور سنانواں کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ مسافر وین کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔\378