مظفرگڑھ،تیزرفتار کار کی ٹکر سے نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق

95

مظفرگڑھ۔ 01 مارچ (اے پی پی):تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکرسےموٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں قاتل روڈ پر موٹر سائیکل سوار نوجوان طارق تیزرفتار کار کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ریسیکو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ریسکیو 1122 ٹیم نے پولیس کی نگرانی میں لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے کار تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔