- Advertisement -
مظفرگڑھ۔ 10 فروری (اے پی پی):رقبہ کے تنازعہ پر دو برادریوں میں تصادم میں پولیس انسپکٹر شدید زخمی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں بھنگڑ برادری اور جھورڑ برادری میں رقبے کے تنازعے پر تصادم ہو گیا۔
- Advertisement -
جھورڑ برادری کے 5 افراد نے سپیشل برانچ کے انسپیکٹر غلام رسول بھنگڑ پر ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے انسپکٹر غلام رسول کو شدید زخمی کر دیا ۔
جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کیا گیا ،جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس انسپکٹر غلام رسول پر حملہ کرنے والوں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558393
- Advertisement -