مظفرگڑھ،سالی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

94

مظفرگڑھ۔ 01 مارچ (اے پی پی):لیہ کے تھانہ کوٹ سلطان کی حدود جمن شاہ میں سالی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتارہوگیا۔ زہر دے کر سالی کو قتل کرنے والے ملزم عاطف اقبال کو پولیس تھانہ کوٹ سلطان نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے،ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔