مظفرگڑھ،شہید کانسٹیبل مبشر بلال کےلئے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کا پیکج منظور

125
مظفرگڑھ،شہید کانسٹیبل مبشر بلال کےلئے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کا پیکج منظور

مظفرگڑھ۔ 04 دسمبر (اے پی پی):مظفرگڑھ کے رہائشی شہید کانسٹیبل مبشر بلال کےلئے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کا پیکج منظورکرلیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نے پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاجی مظاہرے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کےلئے خصوصی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

پنجاب پولیس کے شہید کانسٹیبل کے لئے مجموعی طور پر 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کے پیکیج کی منظوری دے دی گئی ہے۔

شہید کانسٹیبل مبشر بلال کا تعلق مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ چوک قریشی سے تھا جو 26 دسمبر کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے پرتشدد مظاہرے کے دوران ڈیوٹی ادا کرتے ہوئے شہید ہو گیا تھا۔