مظفرگڑھ،فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،ایک ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف،بھاری جرمانہ عائد

125
ڈیرہ غازی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 90کلوگرام مضرصحت گوشت تلف

مظفرگڑھ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مظفرگڑھ میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی میں ایک ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی ساؤتھ پنجاب کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی ساؤتھ پنجاب شہزاد مگسی نے کوٹ ادو روڈ سنانواں سٹی میں فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ ملک شاپس کی چیکنگ کی۔

ملک شاپس پر موجود دودھ کو لیکٹو سین مشین کے زریعے ٹیسٹ کرنے پر دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی غزائت کی کمی پائی گئی اور دودھ کی خرید و فروخت کا کوئی ریکارڈ بھی پیش نہ کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے 1 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا اورشاپ مالکان کو 14 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی ساؤتھ پنجاب محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں کی نشوونما میں کمی کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری ملاوٹ مافیا کی نشاندہی کر کے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔