مظفرگڑھ،فوڈ سیفٹی ٹیم کی کارروائی، غیر معیاری مشروبات تلف،لاکھوں روپے جرمانہ عائد

108
Beverages
Beverages

مظفرگڑھ۔ 02 اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد خان مگسی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملتان روڈ پر واقع بیوریجز پلانٹ کی انسپکشن کی۔دوران معائنہ بھاری مقدار میں سٹور کئے گئے ایکسپائری مشروبات برآمد ہوئے۔

ان مضر صحت مشروبات کو مارکیٹ میں مختلف سٹورز اور بیکریوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 7 ہزار 600 لٹر ناقص مضرصحت ڈرنکس تلف کر دیں،اور بیوریجز پلانٹ مالکان کو 150000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔اس موقع پر ڈی جی ساوتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں زہریلے مشروبات بیچنے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کردیا گیا ہے۔