مظفرگڑھ،مسافر بس اور موٹرسائیکل میں تصادم،موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

124

مظفرگڑھ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):مظفرگڑھ میں مسافر بس اور موٹرسائیکل میں تصادم سے دو موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لیہ کی تحصیل چوبارہ میں بھرلی اڈا کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا،موٹر سائیکل سوار مسافر بس کے ساتھ ٹکرا گئے۔حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو نے لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیں۔جاں بحق افراد کی شناخت ریاض حسین اور نور خان کے نام سے ہوئی جن کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتار ی کے باعث پیش آیا،موٹر سائیکل سوار افراد جھنگ سے لیہ جا رہے تھے۔