مظفرگڑھ،مسافر کوچ اور موٹرسائیکل میں تصادم،موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق

85

مظفرگڑھ۔ 10 مئی (اے پی پی):مسافر کوچ اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیا۔ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں گرڈ چوک کے قریب ایک تیزرفتار مسافر کوچ کی زد میں آکر بستی قیصر غزلانی تحصیل جتوئی کا رہائشی 42 سالہ موٹرسائیکل سوار محمد ارشد ولد منظور خان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال جتوئی منتقل کر دیا ۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی بے احتیاطی اور تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے