23.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںمظفرگڑھ،منشیات فروش کو عدالت سے 9 سال قید با مشقت اور 80...

مظفرگڑھ،منشیات فروش کو عدالت سے 9 سال قید با مشقت اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 13 جنوری (اے پی پی):منشیات فروش ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج مظفرگڑھ کی عدالت سے 9 سال قید بامشقت سمیت 80 ہزار روپےجرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق مورخہ 23۔09۔09 کو منشیات فروش محمد جاوید سے تھانہ روہیلانوالی کی حدود میں مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 1700 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

پولیس نے بہترین کارروائی کر کے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے، 4 ماہ کے قلیل عرصہ میں بہترین پراسیکیوشن کے نتیجے میں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ADDP امتیاز احمد بھٹی نے ایڈیشنل سیشن جج جناب طاہر خلیل کی عدالت میں مقدمہ کا ٹرائل کروایا جہاں پولیس کے مقدمے اور ٹھوس شواہد پیش کرنے پرملزم محمد جاوید کو ایڈیشنل سیشن جج جناب طاہر خلیل کی عدالت سے 9سال قید بامشقت کےساتھ80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی گئی

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں