- Advertisement -
مظفرگڑھ۔ 19 جون (اے پی پی):مظفرگڑھ کی سیشن عدالت نے منشیات فروش کو 9 سال قید اور 80ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جتوئی کی پولیس ٹیم، سب انسپکٹر ندیم عباس کےہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں کچھ ماہ قبل منشیات فروش محمد زاہد ولد عبدالقدیر سے چرس برآمد ہوئی
جس کے نتیجے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسکو گرفتار کر لیا گیا تھا۔عدالت میں ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اور پولیس کی بہترین پراسیکیوشن کے نتیجے میں ملزم محمد زاہد کو ایڈیشنل سیشن جج جتوئی سید احسن محبوب بخاری کی عدالت سے 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔
- Advertisement -
- Advertisement -