مظفرگڑھ۔ 22 دسمبر (اے پی پی):مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں موٹرسائیکل سلپ ہو جانے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق تحصیل علی پور میں یاکی والا کے نزدیک 44 سالہ عبدالخالق ولد غلام حسن نامی شہری موٹرسائیکل سلپ ہو جانے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوراً قریبی اسٹیشن علی پور سے ایمبولینس کو جائے حادثہ پر روانہ کروا دیا۔ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق شخص کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کرکے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کر دیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔\