مظفرگڑھ،مویشی چور رنگے ہاتھوں گرفتار،مقدمہ درج

106
FIR

مظفرگڑھ۔ 19 دسمبر (اے پی پی):لیہ کے تھانہ چوک اعظم کی حدود میں مویشی چورکو رنگے ہاتھوں پکڑکرمقدمہ درج کرلیاگیا۔لیہ کے تھانہ چوک اعظم کی حدود وارڈ نمبر 11 میں شہریوں نے مویشی چوری کی واردات ناکام بنا دی اور مبینہ چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

مبینہ طور پر طیب نامی چور نے غلام قاسم نامی شہری کا بچھڑا چوری کر کے فرار ہونے کی کوشش کی۔ شہریوں نے پتہ چلنے پر پولیس کے ہمراہ پیچھا کیا تو چور بچھڑا چھوڑ کر بھاگ گیا،جس کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے چور کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، بچھڑا مالک کے حوالے کر دیا گیا ۔