مظفرگڑھ۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):مظفرگڑھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی ہوگئے۔ تھانہ صدر لیہ کی حدود میں بھٹہ موڑ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،جہاں 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے توقیر اور عمران نامی نوجوان شدید زخمی ہو گئے،
ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔زخمی نوجوانوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔