مظفرگڑھ۔ 28 جون (اے پی پی):مظفرگڑھ ڈیرہ غازیخان روڈ پر سہرانی بائی پاس چوک قریشی کے قریب ایک نامعلوم 40 سالہ شخص کی لاش برآمدبرآمد ہوئی۔
ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کرنے کے بعد پولیس کی موجودگی میں مزید قانونی کارروائی کےلئے بصیرہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔