مظفرگڑھ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):مظفرگڑھ میں نوجوان موٹرسائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کرجاں بحق ہوگیا۔پولیس زرائع کے مطابق چوک سرور شہید میں ایک کار نے چک نمبر 587 ٹی ڈی اے نزد اڈہ شبیرآباد تحصیل چوک سرور شہید کے رہائشی 25 سالہ نوجوان صدام حسین ولد عبدالعفور قوم کشک بلوچ کو موٹرسائیکل پر اپنی فیمیلی کے ہمراہ شہر سے گھر واپس جاتے ہوئے ہٹ کیا، موٹرسائیکل سوار کے نیچے گرنے پر اسے پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان صدام حسین موقع پر جاں بحق ہو گیا،
حادثے میں متوفی نوجوان کی فیملی معجزاتی طور پر محفوظ رہی۔پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔