مظفرگڑھ۔ 12 فروری (اے پی پی):مظفرگڑھ کے تھانہ کروڑ لعل عیسن کی حدود جھرکل میں مبینہ طور پرپستول صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔متوفی ارسلان کے والد لیاقت کے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق ارسلان کھیتوں پر لگی سولر پلیٹوں اور انورٹر وغیرہ کی حفاطت کےلئے کھیتوں پر بنے کمرے میں رہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ بیٹا آج صبح کھیتوں سے گھر آیا کھانا کھایا اور اس کے بعد واپس کھیتوں پر بنے کمرے میں چلا گیا،جہاں سے اس کی لاش ہی برآمد ہوئی ہے۔متوفی ارسلان کے والد لیاقت نے کہا کہ ارسلان اکیلا کمرے میں موجود تھا سمجھ سے بالا تر ہے کہ واقعہ کیسے ہوا؟پستول کہاں سے آیا؟انہوں نے کہا کہ یہ قتل نہیں ہے حادثہ ہے ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے، پولیس ہی ان کے بیٹے کی لاش لے کر آئی ہے،وہ کوئی کارروائی نہیں کرانا چاہتے۔پولیس کے مطابق ارسلان کی موت پستول صاف کرتے ہوئے پستول چل جانے سے ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559680