مظفرگڑھ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایکسپائرڈ نمکو،سلانٹی اور پاپڑ کے ہزاروں پیکٹس برآمد کر کے تلف کر دیئے

152
Punjab Food Authority

مظفرگڑھ۔ 11 مئی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی مظفرگڑھ نے ایکسپائرڈ نمکو،سلانٹی اور پاپڑ کے ہزاروں پیکٹس برآمد کر کے تلف کر دیئے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ساوتھ پنجاب عاصم جاوید کے مطابق ڈائریکٹر آپریشن فوڈ اتھارٹی شہزاد مگسی نے فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ گاڑی نمبری LES161 کو چیک کیا تو گاڑی سے مخختلف قسم کے ایکسپائرڈ سنیکس،سلانٹی اور نمکو کے ہزاروں پیکٹس برآمد ہوئے،ان مضر صحت فوڈ آئٹمز کو مارکیٹس میں کریانہ اسٹورز،بیکریوں اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر سپلائی کیا جانا تھا۔

فوڈ سیفٹی ٹیم نے 57 ہزار کے قریب پاپڑ اور سلانٹی جبکہ 23 ہزار نمکو کے ایکسپائری پیکٹس موقع پر تلف کردیئے،اور مضر صحت فوڈ آئٹمز سپلائی کرنے پر سپلائر کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔