مظفرگڑھ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،دوہزار لٹر ملاوٹی دودھ، 32 لٹر رینسڈ آئل تلف کردیاگیا

97
Substandard milk
Substandard milk

مظفرگڑھ۔ 28 دسمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ دوہزار لٹر ملاوٹی دودھ، 32 لٹر رینسڈ آئل، 30 کلو ملاوٹی مٹھائی تلف کردی گئی۔ بہاولپور ریجن میں ناکہ بندی کے دوران 84 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

ملاوٹی دودھ کی فروخت پر 55 ملک پوائنٹس کو 51 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ کھانوں میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پر 20 ریسٹورنٹس کو 58 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 17 ناشتہ پوائنٹس کو 55 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ کریانہ سٹورز، ہوٹلز، پان شاپس، سویٹس اینڈ بیکرز سمیت 53 فوڈ یونٹس کو 1 لاکھ 58 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔ خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ملاوٹ کا خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔