مظفرگڑھ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،ہزاروں مضر صحت قلفیاں تلف،بزنس مالکان کو بھاری جرمانہ

143
Punjab Food Authority

مظفرگڑھ۔ 04 جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی قلفیاں بنانے والے یونٹ کے خلاف کارروائی میں 2 ہزار سے زائد غیر معیاری قلفیاں تلف کردی گئیں ۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے چوک علی پور میں ڈسٹری بیوٹر کی انسپکشن کی تو مصنوعات کی تیاری میں مصنوعی فلیورز اور کھلے رنگ کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی جنوبی پنجاب عاصم جاوید نے کہا ہے کہ سیمپل فیل ہونے پر غیر معیاری قلفیاں تلف کردی گئیں اور فوڈ بزنس مالکان کو قواعد کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قلفیاں بچوں کی پسندیدہ چیز ہیں اور بچوں کی پسندیدہ اشیاء میں ملاوٹ ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام صحت دشمن عناصر کی نشاندہی کر کے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔