مظفرگڑھ۔ 24 دسمبر (اے پی پی):ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی ہدایت پر مظفرگڑھ پولیس تحفظ مرکز کی سالانہ کار کردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تحفظ مرکز مظفرگڑھ سال 2024 میں انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے پولیس تحفظ مرکز مظفرگڑھ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق سال 2024 کے دوران پولیس تحفظ مرکز کے توسط سے 02 ٹرانسجینڈز کو باعزت روزگار حاصل کرنے کے لیےنوکریاں دلوائی گئیں۔
غریب اور نادار 300 سے زائد ٹرانسجینڈز کو پولیس تحفظ مرکز کے ذریعے راشن فراہم کیا گیا۔مختلف بیماریوں کا شکار 60 سے زائد ٹرانسجینڈرز کا ہسپتال سے بالکل مفت میڈیکل ٹریٹمنٹ کرایا گیا۔مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ بار کونسل کے ساتھ فری لیگل ایڈ برائے ٹرانس جینڈر کے تحت 30 ٹرانسجینڈرز کو پولیس تحفظ مرکز کے ذریعے مفت قانونی مدد فراہم کی گئیں۔غریب اور بے آسرا 20 ٹرانسجینڈز کو پولیس تحفظ مرکز کے ذریعے مالی امداد فراہم کی گئیں۔
پولیس تحفظ مرکز شیلٹر ہوم میں اب تک 1200 سے زائد ٹرانسجینڈز کو مفت رہائش، کھانا اور بنیادی ضروریات فراہم کی جاچکی ہیں۔ ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے اراستہ کرنے کے لیے جھونپڑیوں میں موجود بچوں کو پولیس تحفظ مرکز کے زیر نگرانی جھونپڑی سکول سے 22 بچے مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
پولیس تحفظ مرکز کی جانب سے فراہم کی جانیوالی پولیس سہولیات سے 4976 ٹرانسجینڈز، وولنرایبلز، معذور اور دیگر شہریوں نے استفادہ حاصل کیا۔پولیس تحفظ مرکز بے اسرا، بے سہارا ،معذور ،غریب،ٹرانس جینڈرز اور یتیموں کی مالی امداد، نوکریوں کی فراہمی، مفت لیگل ایڈ، مفت طبی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔