مظفرگڑھ۔ 08 جنوری (اے پی پی):مظفرگڑھ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 3900 گرام چرس،120لیٹر دیسی شراب برآمد کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ ظریف خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کےخلاف مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
ملزم جابر حسین عرف بالا سے 220 گرام چرس جبکہ ملزم محمد سعید سے 1700 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر دیئے۔
شراب فروشوں کےخلاف کاروائی کے دوران بدنام زمانہ شراب فروش جبار بھرانی سے 120 لیٹر دیسی شراب، 60 لیٹر لہن سمیت چالو بھٹی برآمد کر کےمقدمہ درج کرتے ہوئے تمام ملزمان کو پابندسلاسل کر دیا ہے۔