28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںمظفرگڑھ،پولیس کی ٹمبر مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی،لاکھوں روپے مالیت کی چوری...

مظفرگڑھ،پولیس کی ٹمبر مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی،لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ سرکاری قیمتی لکڑی برآمد، ٹمبر مافیا کے 4 ارکان گرفتار،مقدمہ درج

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔18فروری (اے پی پی):پولیس کی ٹمبر مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی،لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ سرکاری قیمتی لکڑی برآمد، ٹمبر مافیا کے 4 ارکان گرفتار،مقدمہ درج۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے مخبر کی اطلاع پر مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر پٹھان ہوٹل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ قیمتی سرکاری لکڑی سے لدا ٹرک نمبری آر آئی جی/1051 پکڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی سرکاری لکڑی برآمد کر کے ٹرک کو تھانہ چوک سرور شہید میں بند کر دیا اور ٹرک ڈرائیور سعید گل سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے محکمہ جنگلات چوک سرور شہید کے بلاک آفیسر منیر حسین کی مدعیت میں ٹرک ڈرائیور سعید گل،

- Advertisement -

عبداللہ خان، شائستہ خان اور نورنگ خان جو کہ ٹمبر مافیا کے رکن ہیں اور عادی لکڑی چور ہیں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،بلاک افسر منیر حسین کے مطابق برآمد کی گئی چوری شدہ لکڑی کی قیمت پانچ لاکھ روپے سے زائد ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=295923

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں