مظفرگڑھ،چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

69
Muzaffargarh, one person was killed
Muzaffargarh, one person was killed

مظفرگڑھ۔ 11 مئی (اے پی پی):مظفرگڑھ میں چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی قصبے دائرہ دین پناہ میں عسکر بینک کے قریب گھر میں ایک کمرے کی چھت بوسیدہ ہونے کے باعث گرگئی، حادثے کے نتیجے میں دو افراد ملبے تلے دب گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ایک شخص کو زخمی حالت میں نکال لیا جبکہ دوسرا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اور جاں بحق شخص کی نعش کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے ڈھانپ کر رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال دائرہ دین پناہ منتقل کر دیا ۔جاں بحق ہونے والے کی شناخت 60 سالا نصیر احمد ولد سوہانرا خان کے نام سے ہوئی ہے۔