مظفرگڑھ،ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری گولی لگنے سے زخمی

119
crime

مظفرگڑھ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):مظفرگڑھ کے تھانہ سٹی علی پور کی حدود میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا ہے۔ترجمان مظفر گڑھ پولیس کے مطابق گزشتہ شب رات گئے نامعلوم ڈاکووں نے موٹر سائیکل، موبائل اور نقدی چھینے کے دوران مزاحمت پر طلحہ نامی شہری کو فائر مار کر زخمی کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دوران ڈکیتی زخمی ہونے والے شہری کو ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پورمنتقل کر دیا گیا اور تھانہ سٹی علی پور پولیس نے زخمی شہری طلحہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ڈاکووں کی تلاش شروع کر دی ہے۔