مظفرگڑھ۔ 11 اپریل (اے پی پی):مظفرگڑھ نے ڈی ایس پی نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں میں عیدی اور مٹھائی تقسیم کی،پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی علی پور چوہدری فیاض الحق تھلیسمیا کے مرض میں مبتلا معصوم بچوں سے ملنے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور پہنچ گئے۔
انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور میں تھلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کیاور بچوں نقدی عیدی اور تحائف تقسیم کئے ۔اس موقع پرڈی ایس پی فیاض الحق نے کہا کہ معصوم بچے فرشتہ صفت ہوتے ہیں ان کی خوشیوں میں شریک ہو کر دلی سکون حاصل ہوا ہے۔