مظفرگڑھ،گھریلو تنازعہ پر جھگڑے میں فائرنگ سے بیوی جاں بحق،خاوند زخمی

11
مظفرگڑھ،گھریلو تنازعہ پر جھگڑے میں فائرنگ سے بیوی جاں بحق،خاوند زخمی

مظفرگڑھ۔ 21 جون (اے پی پی):مظفرگڑھ ڈی جی خان روڈ پر غازیگھاٹ چیک پوسٹ کے قریب گھریلو تنازع پر جھگڑے میں فائرنگ سے بیوی جاں بحق،خاوند زخمی ہوگیا۔ گھریلو تنازعہ پر جھگڑے دوران 56 سالہ بتول مائی زوجہ منظور حسین گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا خاوند 65 سالہ منظور حسین ولد محمد رمضان شدید زخمی ہو گیا،جاں بحق خاتون اور اس کا زخمی خاوند،دونوں بستی رند غازیگھاٹ کے رہائشی ہیں۔

ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور جاں بحق خاتون کی نعش کو قانونی کارروائی کےلئے پولیس کے ہمراہ رولر ہیلتھ سنٹر ہسپتال قصبہ گجرات منتقل کر دیا ہے۔پولیس نے موقع واردات سے اہم شواہد اکٹھے کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔