مظفرگڑھ۔ 19 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن انعم اکرم نےفضائی آلودگی پھیلانے والی کوئلے کی بھٹیاں سیل کر دیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والے بھٹے اور کوئلے کی بھٹیوں کو سیل اور مالکان کو جرمانے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سموگ بارے ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات کا اندراج بھی کیا جا رہا ہے اورکسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو گی