22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںمظفرگڑھ،8 ویں تھل جیپ ریلی میں سٹاک کیٹگری کے مقابلے مکمل

مظفرگڑھ،8 ویں تھل جیپ ریلی میں سٹاک کیٹگری کے مقابلے مکمل

- Advertisement -

مظفرگڑہ 11 نومبر (اے پی پی):8ویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی میں سٹاک کیٹگری کے مقابلے مکمل ہو چکے ہیں۔تمام گاڑیاں اپنا ٹریک مکمل کرکے اختتامی پوائنٹ تک پہنچ گئی ہیں۔196 کلومیٹر کا اوسط وقت 2 گھنٹے 30 منٹ ہے۔جو گاڑی کم سے کم وقت میں فاصلہ طے کرے گی فاتح ہو گی۔

سٹاک کیٹگری کی گاڑیوں کا نتیجہ مرتب کر کے کل اعلان کیا جائے گا۔سٹاک کیٹگری کو گاڑیوں کے انجن کی طاقت کے لحاظ سے مزید 4سب کیٹگریزاے ، بی، سی اور ڈی میں میں تقسیم کیا گیا ہے، کل سٹاک کیٹگری کی گاڑیوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے ڈرائیور بلال چوہدری جن کی گاڑی کا ٹیگ نمبر 503ہے ٹریک پر روانہ ہوئی ان کے ساتھ ان نے معاون ڈرائیور علی مرتضیٰ تھے۔ٹریک کا مڈل پوائنٹ ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ تھا۔

- Advertisement -

چوبارہ تک کا فاصلہ 105 ہےچوبارہ میں ڈرائیورز 20 منٹ کا وقفہ کیا،چوبارہ سے اختتامی پوائنٹ کا فاصلہ91 کلو میٹر ہے۔ کل ہفتہ کو خواتین کیٹگری کا بھی مقابلہ ہوا جس3 خواتین ریسرز بھی شامل تھیں۔خواتین کے لئے ایک طرفہ ٹریک تھا جو چوبارہ پر ختم ہوا۔

کل تمام گیٹگریز کے نتائج کا اعلان تقریب تقسیم انعامات میں کیا جائے گا۔کل ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آٹھویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے اختتام پر تقریب کا انتظام کیا گیا ہےجس میں گلوکار ندیم خان ترین،یونس خان،مشتاق احمد چھینہ،گلابو اور نادیہ ہاشمی موجود ہونگے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں