23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںمظفرگڑھ ،آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کی گندم کی...

مظفرگڑھ ،آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کی گندم کی تیار فصل جل کر خاکستر،ریسکیو زرائع

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 17 اپریل (اے پی پی):لیہ کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کی گندم کی تیار فصل جل کر خاکستر ہو گئی،ریسکیو ذرائع کے مطابق لیہ کے علاقوں کروڑ لعل عیسن، پیر جگی شریف اور کوٹ سلطان میں آگ لگنے کے تین مختلف واقعات میں لاکھوں روپے کی 25 ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کی تیار فصل جل کر خاکستر ہو گئی ۔

کوٹ سلطان اور پہاڑ پور میں ریلوے پھاٹک کے قریب 5 ایکڑ سے زائد اراضی پر تیار گندم کی فصل آگ لگنے سے راکھ بن گئی،کروڑ لعل عیسن کے نواحی چک نمبر 99 ایم ایل میں گندم کے کھیت میں لگی آگ نے 20 ایکڑ سے زائد فصل جلا دی۔پیر جگی کے نواحی علاقہ لدھانہ میں شارٹ سرکٹ سے غیرقانونی پٹرول،ڈیزل ایجنسی کی دکان پر آگ بھڑک اٹھنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا،قریبی دو دوکانیں بھی جل کر خاک ہو گئیں،فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے آپریشن کر کے آگ پر قابو پا لیا۔

- Advertisement -

محکمہ زراعت لیہ نے شہریوں اور کسانوں سے گندم کی کٹائی اور گہائی کے دوران سگریٹ وغیرہ پینے سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کھیتوں میں لگے ٹرانسفارمرز کی بھی نگرانی کریں اور گہائی کے وقت ٹریکٹر ز کا بھی خیال رکھیں کہ شارٹ سرکٹ نہ ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583449

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں