20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںمظفرگڑھ ،اخوت فاونڈیشن کے چیئرمین اس ملک کا اثاثہ ہیں،ایم پی اے

مظفرگڑھ ،اخوت فاونڈیشن کے چیئرمین اس ملک کا اثاثہ ہیں،ایم پی اے

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 10 فروری (اے پی پی):رکن صوبائی اسمبلی پی پی 272 جتوئی ضلع مظفر گڑھ و ممبر پبلک اکاؤنٹ کمیٹی پنجاب اسمبلی رانا عبد المنان ساجد نے کہا ہے کہ اخوت فاؤنڈیشن کے روح رواں اور چئیرمین ڈاکٹر امجد ثاقب ان کے مینٹور اور ہیرو ہیں۔

ڈاکٹر امجد ثاقب سے اپنے ضلع مظفرگڑھ خاص طور پر تحصیل جتوئی میں اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورتمندوں کے لئے بلا سود قرضوں اورتعلیم کے پروگراموں پرسیر حاصل گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امجد ثاقب کی دعوت پر ان سے ملنا ان کےلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

- Advertisement -

سادہ مگر پرخلوص کھانا ان کے ساتھ کھایا۔ ڈاکٹر امجد ثاقب جیسے صاحب کمال لوگ اس ملک کا اثاثہ ہیں ۔ اخوت فاؤنڈیشن نے اب تک سات لاکھ گھرانوں کو تین سو ارب روپے کے بلاسود قرضے دیے ہیں جبکہ یہ خیر کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی اخوت یونیورسٹی لاہور میں حسن خان کے ہمراہ ڈاکٹر امجد ثاقب کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558353

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں