مظفرگڑھ ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمات درج،پولیس ترجمان

10

مظفرگڑھ۔ 18 جون (اے پی پی):پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 2.500 کلوگرام چرس اور 40 لیٹر شراب، 60 لیٹر لہن بمعہ چالو بھٹی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر کےملزمان گرفتار کر لیا گیا ،پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے

ملزم جاوید اقبال ولد عظیم بخش قوم مشوری کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 1400 گرام چرس اور ملزم نعیم عباس سے 1100 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروش ملزم محمد تنویر ولد احمد بخش قوم تہھیم سے 40 لیٹر شراب 60 لیٹر لہن بمعہ چالو بھٹی برآمد کرتے ہوئے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے ملزمان گرفتار کرکے بند کر دیئے ہیں۔