- Advertisement -
مظفرگڑھ۔ 30 ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ محمد عرفان نے راستے میں رکاوٹ بننے والے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی۔ آپریشن میں پولیس، بلدیہ کا اینٹی انکروچمنٹ سٹاف اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن وقاص گجر بھی شامل تھے۔کارروائی کے دوران بینکوں،شاپنگ سنٹرز،ہسپتالوں اور دکانوں کے آگے بنے تھڑے توڑ دئیے گئے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ روڈ پر دونوں اطراف قائم تجاوزات اور تھڑوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گااور تجاوزات کے خاتمے کے بعد جھنگ روڈ کو دونوں اطراف سے توسیع دی جائے گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=506933
- Advertisement -