20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںمظفرگڑھ ،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید میں بھی ڈینگی سے بچاو...

مظفرگڑھ ،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید میں بھی ڈینگی سے بچاو کا دن منایا گیا

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 27 اگست (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدا یت پر پورے پنجاب میں جاری ڈینگی مکاو مہم کے تحت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید میں بھی ڈینگی سے بچاو کا دن منایا گیا ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نصرت رحمان کی قیادت میں ایک ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بھرپور شرکت کی،

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نصرت رحمان نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واک کا مقصد لوگوں کو ڈینگی بارے متوجہ کرنا اور آگاہی فراہم کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایک جان لیوا مرض ہے،لیکن احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، اس سے بچاو کے لیے اپنے گھروں،اردگرد کے ماحول اور گلی محلے کو صاف رکھیں،ڈینگی کا مچھر صاف پانی میں ہرورش پاتا ہے،گھروں میں پرانے ٹائروں،پودوں کے گملوں،ائر کولروں وغیرہ میں پانی کھڑا نہ رہنے دیں،اے سی کا پانی بھی اکٹھا نہ ہونے دیں

- Advertisement -

،انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کا مچھر نیچی پرواز کرتا ہے،گھر سے باہر نکلتے وقت اور خاص طور پر پارک،باغات میں جاتے وقت ہاف بازو کی شرٹ اور نیکر پہن کر نہ جائیں، ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر قریبی ڈاکٹر یا ہسپتال سے رجوع کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383139

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں