25.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںمظفرگڑھ ،ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکے کی لاش ورثا کے سپرد...

مظفرگڑھ ،ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکے کی لاش ورثا کے سپرد کر دی،ریسکیو زرائع

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 29 مئی (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی سرچ ٹیم نے دریائے چناب میں ڈوبنے والے لڑکے کی لاش دریا سے نکال کر ورثا کے سپرد کر دی،یاد رہے کہ گزشتہ شام مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں دریا میں نہاتے ہوئے ہوئے 14 سالہ لڑکا احمد ڈوب کر لا پتہ ہو گیا تھا۔

اطلاع ملنے پرریسکو 1122 کے غوطہ خوروں نے ریسکیو انچارج اختر بھٹہ کی قیادت میں دریا میں ڈوبنے والے کی تلاش کےلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا،ریسکیو سرچ ٹیم نے بوٹ سرچ اور سکوبا سرچ کے زریعے دریا میں ڈوبنے والے 14 سالہ لڑکے احمد کی لاش تلاش کر لی اور لواحقین کے حوالے کر دی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602804

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں