24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںمظفرگڑھ ،سب انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار،مقدمہ درج

مظفرگڑھ ،سب انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار،مقدمہ درج

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 20 اگست (اے پی پی):موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل واپس کرنے کےلئے دس ہزار روپے رشوت لینے والا تھانہ قریشی کا سب انسپکٹر مجاہد حسین انٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار کر کے نشان زدہ نوٹ برآمد ، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیل کے مطابق نجف ولد نعیم اختر قوم سید بخاری سکنہ محلہ بخاری والا مظفر گڑھ نے انٹی کرپشن مظفرگڑھ میں مجاہد حسین سکنہ واپڈا کالونی کوٹ ادو سابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ کرم داد قریشی کے خلاف درخواست دی کہ وہ مقدمہ نمبر 1204/24 تھانہ چوک قریشی میں گرفتار ہوکر جوڈیشل ہوا تھا اور اس سے دوران جامہ تلاشی مبلغ 17600 روپے نقد، ایک عدد موبائل Oppo اور موٹر سائیکل پولیس نے اپنی تحویل میں لیا تھا،

- Advertisement -

اب وہ عدالت سے ضمانت پر رہا ہو کر واپس آیا اور بوقت گرفتاری دوران جامہ تلاشی پولیس تحویل میں لئے گئے سامان کی واپسی کا تقاضا کیا تو مجاہد حسین SI نے مبلغ 20 ہزار روپے مانگے جو کہ میں نے اسے دے دئیے مگر وہ اس کا سامان واپس نہیں کر رہا اور مزید رقم 10 ہزار روپے طلب کر رہا ہے۔

سہیل خالد سول جج مظفر گڑھ کی نگرانی میں ریڈ کی کاروائی عمل میں لائی گئی اور دوران ریڈ ملزم مجاہد حسین SI مذکور سے نشان زدہ نوٹ رقم رشوت مبلغ 10000 روپے برآمد ہوئے ۔ برآمدہ رقم کو بذریعہ فرد قبضہ میں لیا گیا اور مذکورہ ملزم کو مقدمہ درج کر کے حسب ضابطہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں