مظفرگڑھ ،شادی کے تیسرے روز دولہے کو دلہن کے ہمراہ جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا،مقدمہ درج،پولیس زرائع

109
تھانہ صدر کوٹ ادو کی حدود میں غیرت کے نام پر 22 سالہ بیوی کا شوہر کے ہاتھوں قتل، مقدمہ درج، ملزم گرفتار

مظفرگڑھ۔ 20 مارچ (اے پی پی):تھانہ کروڑ لعل عیسن کی حدود بستی گوندل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا اور شادی کے تیسرے روز دولہے کو دلہن کی موجودگی میں چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لیہ کے تھانہ کروڑ لعل عیسن کی حدود بستی گوندل میں شادی کے تیسرے روز 25 سالہ دولہے شعیب کو مبینہ طور پر عدنان جگ نامی نوجوان نے چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا،پولیس کے مطابق شعیب والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور دو روز قبل ہی رشتہ ازدواج کے بندھن میں بندھا تھا۔

شعیب کو بیوی رمشہ کے ہمراہ سسرال سے واپس گھر جاتے ہوئے راستے میں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ریسکیو 1122 ٹیم نے پولیس کی نگرانی میں لاش کو پوسٹمارٹم کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ قتل کی وجوہات تا حال سامنے نہ آسکی ہیں، واردات کے بعد قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے،پولیس نے ملزم کو جلد گرفتار کر لینے کا دعوی کیا ہے۔