مظفرگڑھ ،عشرہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کا قیام ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا،کمشنر

17

مظفرگڑھ۔ 04 جولائی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے انتظامات کے جائزہ کے لئےکمشنر ڈی جی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری اور آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کا دورہ کیا،انہوں نے علی پور میں جلوسوں کےروٹس کامعائنہ کیا اور امام بارگاہ مہاجرین کا دورہ کیا۔ بعد ازاں علما امن کمیٹی کے اراکین و جلوسوں و مجالس کے منتظمین سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ محترمہ قرت العین میمن ودیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد اور آر پی اوڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کی۔ضلعی امن کمیٹی کے اراکین، علما کرام، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان، اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی اجلاس میں شرکت کی،امن کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح الرٹ ہیں، علما کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اتحاد کا پیغام گھر گھر پہنچانے کا وعدہ کیا۔