مظفرگڑھ ،عوام کو ووٹ کی اہمیت بارے آگاہی فراہم کرنے میں غیرسرکاری تنظیموں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر

78
مظفرگڑھ ،عوام کو ووٹ کی اہمیت بارے آگاہی فراہم کرنے میں غیرسرکاری تنظیموں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر

مظفرگڑھ۔ 24 فروری (اے پی پی):جمہوریت کی مضبوطی اور طاقت کےلئے ووٹرز کا جمہوری اقدار اور اس کے مختلف پہلو وں کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان اس سلسلے میں بہت سے اقدامات کررہا ہے جس سے عوام بالخصوص نوجوانوں کو جمہوری تعلیم دی جارہی ہے۔

یہ بات ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر میاں محمد اسلم نے مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر الیکشن آفیسر اشفاق حسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیمیں عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کےلئے فیلڈ میں کام کرتی ہیں۔ انہیں اچھی طرح علم ہے کہ عوا م کو کس طرح آگاہی دی جاسکتی ہے،

عوام کو ووٹ کی اہمیت بارے شعور اجاگر کرنا اور آگاہی فراہم کرنے میں غیر سرکاری تنظیموں کی کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں ووٹ کے اندراج سے لے کر ووٹ کاسٹ کرنے تک کی آگاہی فراہم کرنے کےلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام غیر سرکاری تنظیمیں اس سلسلے میں اپنی اپنی انفارمیشن بھی ضرور کریں تاکہ متعلقہ محکموں کا آگاہ کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے اس سلسلے میں نادرا سمیت متعلقہ محکموں کے ساتھ بھی میٹنگ کی جائیں گی۔ اجلاس میں سائیکوپ سے ام کلثوم سیال، دوآبہ فانڈیشن سے حیدر اعوان، مظہر اختر اور سانجھ فاونڈیشن سے ناظم بلوچ سمیت الیکشن آفس کے افسران نے شرکت کی۔