مظفرگڑھ۔ 24 مارچ (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پولیس کی مشترکہ کاروائی کے دوران مردہ جانوروں کا 20 من مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا۔پولیس زرائع کے مطابق چوک سرورشہید پٹرولنگ پولیس اور فوڈ اتھارٹی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے مردہ جانوروں کا مضر صحت گوشت برآمد کر لیا،کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید کے علاقے ریاض آباد چیک پوسٹ پر کیری ڈبہ سے مردہ جانوروں کا 20 من گوشت برآمد کرکے پٹرولنگ پولیس اہلکاروں نے کیری ڈبہ کے ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث چوک اعظم کے قصابوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، پولیس کی طرف سے اطلاع پر پٹرولنگ پولیس اور محکمہ فورڈ اتھارٹی نے برآمد کیا گیا مردہ جانوروں کے گوشت کو تلف کردیا ۔
فوڈ اتھارٹی نے سپلائر کے خلاف مقدمہ درج کرا کر گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے،ڈی جی فوڈ اتھارٹی ساوتھ پنجاب کے مطابق گاڑی سے بدبودار اور رنگ تبدیل ہوا گوشت برآمد کیا گیا،وٹرنری ڈاکٹر کے مطابق گوشت ناقابل استعمال اور غیر محفوظ پایا گیا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عازم جاوید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت دشمن کاروبار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کاروائیاں جاری رہیں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575811