مظفرگڑھ ۔ 24 اگست (اے پی پی):مظفرگڑھ محمود مل فلائی اوور کے پاس دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ،چار زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے فوری قریبی پوائنٹ سے دو موٹر بائیکس اور دوایمبولنسز کو روانہ کروا دیا اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا۔ایمبولینس سٹاف کا بروقت رسپانس ریسکیو سٹاف نے آن لوکیشن ہو کر بتایا کہ حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں چار افراد زخمی جبکہ ایک شخص موقع پر جابحق ہوا۔
ریسکیو سٹاف نے ڈیڈ باڈی کو ڈیڈ شیٹ سے کور کیا اورچار زخمی افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج معالجہ کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ شفٹ کرکے واپس پر آگئے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سیف اللہ ولد اللہ ڈتہ عمر 50 سال سے ہوئی جو محمود مل ملتان روڈ کے قریب کا رہائشی تھا،جبکہ زخمی ہونے والوں کی شناخت کنیز زوجہ شمشاد عمر 40 سال، عائشہ زوجہ غلام محمود عمر 60 سال، عجب ولد بشیر عمر 13 سال، شبیر ولد غلام محمود عمر 45 سال سے ہوئی جوک روہیلانوالی اور محمود مل ملتان روڈ کے قریب کے رہائشی تھے۔پولیس تھانہ صدر مظفرگڑہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔