مظفرگڑھ ،مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار

43
مظفرگڑھ ،مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار

مظفرگڑھ۔ 29 مئی (اے پی پی):مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے،پولیس نے کاروائی شروع کر دی۔سابق ایم پی اے حماد نواز ٹیپو کی گلی میں گزشتہ رات نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر احمد نامی شہری سے نئی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے

،ڈکیتی کے وقت لائٹ گئی ہوئی تھی اور گلی میں اندھیرا تھا۔ڈکیتی کی واردات سابق ایم پی اے کے گھر کے سامنے ہوئی ہے،پولیس تھانہ سٹی نے موقع ملاحظہ کرکے ضابطے کی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔