31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںمظفرگڑھ ،موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے مسافر وین الٹ جانے سے 7 خواتین...

مظفرگڑھ ،موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے مسافر وین الٹ جانے سے 7 خواتین سمیت 8 افراد زخمی،ریسکیو زرائع

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 07 اپریل (اے پی پی):موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے مسافر وین الٹ جانے سے 7 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں گرڈ چوک پرمٹ روڈ کے نزدیک ایک تیزرفتار مسافر ہائی ایس وین موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی،حادثے کے نتیجے میں 35 سالہ زرینہ مائی،28 سالہ سونیا بی بی،62 سالہ زینب بی بی،25 سالہ شاہینہ بی بی،16 سالہ خدیجہ مائی،30 سالہ شکیلہ بی بی،8 سالہ مونا بی بی اور 18 سالہ محمد علی شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر موقع پر موجود زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جتوئی منتقل کر دیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579126

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں