مظفرگڑھ۔ 02 مارچ (اے پی پی):مظفرگڑھ میں مسلح ڈکیتی کی واردات،نامعلوم مسلح ڈاکو تاجر سے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے چھین کر فرار،پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ شاہ جمال کی حدود ڈبل موڑ،گھیلو نالہ پر مسلح ڈکیتی کی واردات میں 2 نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر جام اللہ بخش مرغی ہول سیل ڈیلر سے 85000 پانچ سو روپے اور ضروری کاغذات چھین کر کر فرار ہو گئے،پولیس تھانہ تھانہ شاہ جمال نے اطلاع ملنے پر موقع واردات پر پہنچ کر ضابطے کی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔