مظفرگڑھ ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ لیہ کی تیاریاں مکمل

84
وزیراعلی پنجاب کی عوام دوست اورمتوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف اوران کی ٹیم کو مبارکباد

مظفرگڑھ۔ 29 مئی (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ لیہ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں،سپورٹس کمپلیکس میں 5000 کرسیاں اور 150 چلر اے سی لگا دئیے گئے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب 30 مئی کو شام 6 بجے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی

،تقریب میں یونیورسٹی آف لیہ کے طلبہ و طالبات اور مسلم لیگ ن کی قیادت شرکت کرے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ کے حوالے سے اہم شخصیات کی لیہ آمد کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات لیہ پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے کے انتظامات کا جائزہ لیں گے، تعلیمی ترقی اور علاقائی خوشحالی کےلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ متوقع دورہ اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔