25.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںمظفرگڑھ ،پرانی رنجش پر کار سوار دو بھائی فائرنگ سے قتل،پولیس ذرائع

مظفرگڑھ ،پرانی رنجش پر کار سوار دو بھائی فائرنگ سے قتل،پولیس ذرائع

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 29 مئی (اے پی پی):پرانی رنجش پر فائرنگ سے کار سوار دو بھائیوں کو قتل کر دیا گیا،پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ شب رات گئے شاہ صدر دین میں پل شیخانی پر کار سوار دو سگے بھائیوں یاسین اور عصمت کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دونوں بھائی کسی تقریب میں شرکت کرکے واپس گھر جا رہے تھے۔پولیس کے مطابق واقعہ سابقہ رنجش کا شاخسانہ دکھائی دیتا ہے،تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602781

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں