مظفرگڑھ ،کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلئے تمام متعلقہ ادارے ہر وقت تیار رہیں،ڈپٹی کمشنر

56
ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن

مظفرگڑھ۔ 29 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن کا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا،انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن کنٹرول روم میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے ہمہ وقت تیار رہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ایمرجنسی پلان پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی اور کنٹرول روم میں موجود عملے کو الرٹ رہنے اور فوری رسپانس یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی

،ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 عملہ کو محکمہ صحت اور سول ڈیفنس سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر زور دیا،انہوں نے ہنگامی آلات اور مشینری کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔